مرحومین کے کوٹہ پر رکھے گئے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے، کابینہ ڈویژن

مرحومین کے کوٹہ پر رکھے گئے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے، کابینہ ڈویژن
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کابینہ ڈویژن کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکموں مرحومین کے کوٹہ پر رکھے گئے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے، مراسلے کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ رہ جانے والے ملازمین کو ون ٹائم مستقل کر کے آگاہ کیا جائے۔ 

مراسلے کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت دفاع سمیت تمام وزارتوں اور ذیلی محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ 

وزیراعظم نے سرکاری محکموں میں مرحومین کے کوٹہ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کی احکامات جاری کر دیے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیکڑوں ملازمین تاحال مستقل نہیں ہوسکے۔ 

ذرائع کے مطابق 2012 سے اب تک سی اے اے اور  پی اے اے مرحومین کوٹہ پر بھرتی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق  مرحومین کے کوٹہ پر پی اے اے کے 425 اور سی اے اے کے 22 ملازمین کو وزیراعظم کے احکامات کے باوجود مستقل نہیں کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مستقل ہونے سے رہ جانے والے ملازمین کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں