پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف کا اماراتی قیادت سے اظہار تشکر

پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف کا اماراتی قیادت سے اظہار تشکر
فوٹو: اماراتی میڈیا
فوٹو: اماراتی میڈیا 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شیخ طحنون بن زاید، شیخ حمدان بن محمد اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف نے اماراتی قیادت سے اظہار تشکر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی استحکام کیلئے اماراتی صدر کی کاوشوں اور سفارت کاری کو سراہا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے اور دنیا میں امن و استحکام پر زور دیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات اور ترقیاتی اہداف پر مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں