پنجاب: حکومتی تشہیر عدالتوں میں چیلنج نہیں ہو سکے گی: مسودہ تیار

پنجاب: حکومتی تشہیر عدالتوں میں چیلنج نہیں ہو سکے گی: مسودہ تیار
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پنجاب حکومت کے عوامی آگاہی اور معلومات کی ترسیل کے بل کامسودہ سامنے آ گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے عوامی آگاہی و معلومات ترسیل بل 2025ء کے مسودے کے مطابق یکم جنوری 2024ء سے جاری تمام اشتہاری مہمات کو قانونی تحفظ حاصل ہو جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق حکومتی تشہیر عدالتوں میں چیلنج نہیں ہو سکے گی، حکومتی تشہیری مہم کےلیے کام کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، کسی تشہیری مہم کے بارے میں شکایت صرف ڈی جی پبلک ریلیشنز کو دائر ہو سکے گی۔

مسودے کے مطابق کوئی بھی عوامی منصوبہ عوامی آگاہی مہم میں شامل ہو گا، بل کے تحت حکومت منصوبوں کو نام دے سکے گی اور اسے تشہیر کا اختیار بھی حاصل گا۔

ذرائع کے مطابق بل پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں منظور کروایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں