جلالپور پیروالا میں درختوں کا سہارا لیکر بیٹی کو اٹھائے مدد کے منتظر والد کی ویڈیو وائرل

جلالپور پیروالا میں درختوں کا سہارا لیکر بیٹی کو اٹھائے مدد کے منتظر والد کی ویڈیو وائرل

ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں درختوں کا سہارا لے کر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے 5 سال کی بچی کو کندھے پر اٹھا رکھا ہے۔ ریسکیو کی ٹیموں نے بچی سمیت 2 افراد کو ریسکیو کر لیا۔

متاثرہ شخص نے ریسکیو اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون کرتے ہیں کوئی نہیں آتا۔

ریسکیو اہلکار نے کہا کہ ہم نے بہت چکر لگائے، لوگ کیوں نہیں نکلتے۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ میری کزن درخت پر تھی اب وہاں نہیں ہے۔ جس پر ریسکیو اہلکار نے کہا کہ اسے بھی ڈھونڈتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں