ایران کو جنگ بندی کیلئے مضبوط ضمانتی چاہیے، وہ چین ہوسکتا ہے، مشاہد حسین سید

پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اس وقت چین کا کردار بہت اہم ہے، ایران کو جنگ بندی کے لیے ایک مضبوط ضمانتی چاہیے اور وہ ضمانتی چین ہوسکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین چاہتا ہے ٹرمپ کے چین کے دورے سے پہلے جنگ بندی ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین مئی کے مہینے میں ٹرمپ کے ہونے والے چین کے دورے کو جنگ بندی کے ساتھ مشروط کرسکتا ہے۔
پروگرام میں شریک دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے چین کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس وقت پاکستان کو بہت اچھی پوزیشن دی ہے اور پاکستان بہت اچھے طریقے سے معاملات لے کر چل رہا ہے۔
Load/Hide Comments




