پاکستانی سفیر رحیم حیات کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق سے ملاقات
یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس(EEAS) میں یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق Kajsa Ollongren سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت میں انسانی حقوق پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شمولیت کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں اسلاموفوبیا کے مسئلے سے نمٹنے اور تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
Load/Hide Comments




