کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے، محکمۂ موسمیات

کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے، محکمۂ موسمیات
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے زیرِ اثر کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے جبکہ شہر میں 3 اپریل کو بھی بارش کا امکان رہے گا، چند علاقوں میں بارش 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بھی ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیرِ اثر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جن کی رفتار 50 کلو میٹر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 4 اپریل تک یہ سسٹم ملک پر اثر انداز رہ سکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں