بیوی، ساس، خالہ ساس کو قتل کرنیوالے مجرم کی سزائے موت برقرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذاتی رنجش پر 3 خواتین، بیوی، ساس اور خالہ ساس کا قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس گواہ موجود ہیں، پیٹرول اور لائیٹرز فروخت کرنے والوں نے مجرم کو شناخت کیا۔
وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا مؤقف ہے کہ خواتین خود کھانا بناتی ہوئی جلی ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیوی کو قتل کیوں کرتے ہیں؟ طلاق بھی تو دے سکتے ہیں، یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنی بیوی کو قتل کر دیتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایک اور مقدمے میں بھی 2 ملزمان نے مخالف کی بیویاں قتل کی تھیں۔
واضح رہے کہ ملزم سلطان احمد کے خلاف 2022ء میں رحیم یار خان میں 3 خواتین کو جلا کر قتل کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




