اسرائیل کا فلسطینیوں کیلئے پھانسی کا قانون افسوسناک ہے، طاہر اشرفی

اسرائیل کا فلسطینیوں کیلئے پھانسی کا قانون افسوسناک ہے، طاہر اشرفی
اسرائیل کا فلسطینیوں کیلئے پھانسی کا قانون افسوسناک ہے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسرائیل کے فلسطینیوں کو پھانسی دینے کے قانونی کی منظوری کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا قانون منظور کرلیا، یہ اقدام انتہائی افسوسناک ہے، اہل فلسطین کےخلاف نئے قوانین اسرائیل کی بربریت کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 32 دن سے مسجد الاقصیٰ بند ہے اور فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، عالمی برادری اسرائیل کے ظالمانہ قوانین کے خلاف آواز بلند کرے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، فلسطینیوں پر اسرائیلی قوانین کا اطلاق غیر قانونی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کو امن کے لیے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں