میر رضا کی اسمارٹ واچ سربراہ کمیٹی کے پاس ہونے سے ٹیمپرنگ کا امکان ہے: وکیل جبران ناصر

میر رضا قتل کیس کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ٹیم نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو 4 خطوط لکھ دیے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق خطوط میں میر رضا کی اسمارٹ واچ کا فارنزک کرانے اور ان کے سوشل میڈیا و ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط کے متن کے مطابق میر رضا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق نئی تفتیشی ٹیم کا دوسرا اجلاس فیروز آباد تھانے میں ہوگا، جس کے بعد ٹیم جائے وقوع کا دوبارہ دورہ کرے گی۔
میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میر رضا کی اسمارٹ واچ کئی روز تک سابق سربراہ کمیٹی کے پاس رہی اور گزشتہ روز این سی سی آئی اے کے حوالے کی گئی۔
جبران ناصر کے مطابق اہل خانہ اسمارٹ واچ کی فارنزک این سی سی آئی اے سے نہیں کروانا چاہتے، اسمارٹ واچ کی فارنزک لاہور فارنزک لیب سے کروائی جائے۔
وکیل نے کہا کہ اسمارٹ واچ سربراہ کمیٹی کے پاس رہنے کے باعث اس میں ٹیمپرنگ کا امکان موجود ہے۔




