سینیٹ ذیلی کمیٹی اجلاس، سیف اللّٰہ ابڑو کی ریکارڈ نہ دینے پر ایف بی آر افسر کی سرزنش

سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی سیف اللّٰہ ابڑو نے ریکارڈ نہ دینے پر ایف بی آر افسر کی سرزنش کردی۔
اجلاس کے دوران سیف اللّٰہ ابڑو کا کہنا تھا کہ آپ کیا وزیراعظم سے بھی اوپر ہیں؟ بورڈ کی کہانیاں ہمیں نہ سنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جو سرٹیفکیٹ ایف بی آر نے سگریٹ کمپنیوں کو جاری کیے اس کی تفصیل تو آنی چاہیے۔
اجلاس کے دوران کمیٹی نے ایف آئی اے حکام کو پہلے 108 کمپنیوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
کنوینر کمیٹی نے کہا کہ اتنا مجبور نہ کریں کہ ہم وزیراعظم کو لکھیں۔
Load/Hide Comments




