بانی کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر – فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف یا ہم کوئی بھی غیرذمہ دارانہ کام نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بہت اچھی باتیں کی ہیں، ان کا مشکور ہوں۔ ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاور شیئرنگ پر یقین نہیں کرتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں۔ امید ہے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند سمجھتا ہوں۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ اس بار پیشکش کی حد تک نہ رکھیں، آپ آگے بڑھیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس پر کوئی عملی اقدامات کریں تاکہ سیاسی مسائل کا حل نکالا جاسکے۔ بات چیت ہونی چاہیے، بات ہوگی تو مسائل کا حل نکلے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر اس وقت تک منتقل نہیں کیا تو جلد سے جلد منتقل کرنا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں