ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں، شفیع جان

ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں، شفیع جان

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ کل رات اسپتال کے باہر کوئی مجمع نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب سڑکوں پر آنے کے راستے پر ہی جائیں گے اور 20 لاکھ سے زائد لوگوں کے ساتھ نکلیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت کےخلاف توہین عدالت کی درخواست لے کر جائیں گے۔

شفیع جان نے کہا کہ عظمیٰ خان نے کہا بظاہر بانی پی ٹی آئی بہتر لگ رہے تھے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے متعلق ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں