برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے، ملک میں معیاری وقت بحال
لندن (آئی این پی)برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے، ملک میں معیاری وقت بحال ہوگیا، ملک دوبارہ گرین وچ مین ٹائم پر آگیا، شہریوں کو اتوار کے روز ایک اضافی گھنٹہ ملا،برطانیہ میں گھڑیاں 28مارچ 2027کو دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی۔برطانیہ میں 25اکتوبرکو برٹش سمر ٹائم ختم ہوگیا اور گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں۔ رات 2بجے گھڑیوں کو دوبارہ 1 بجے کیا گیا، جس کے بعد ملک دوبارہ گرین وچ مین ٹائم پر آگیا۔برطانوی حکومت کے مطابق ہر سال مارچ کے آخری اتوار کو گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے جبکہ اکتوبر کے آخری اتوار کو ایک گھنٹہ پیچھے کی جاتی ہیں۔اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ برطانیہ میں شہریوں کو اتوار کے روز ایک اضافی گھنٹہ ملا، تاہم اس کے ساتھ شامیں بھی پہلے تاریک ہونا شروع ہوجائیں گی۔
Load/Hide Comments




