اوباما کی عبدالسید کی انتخابی مہم میں انٹری، ٹرمپ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا
کراچی (نیوز ڈیسک) اوباما کی عبدالسید کی انتخابی مہم میں انٹری، ٹرمپ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ سابق صدر کا مشی گن میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھ ہم نے جو کام شروع کیا تھا عبدال اسے مکمل کرینگے۔⁰ سینیٹ امیدوار کو تبدیلی کی علامت قرار دے دیا، کامیابی پر عبدالسید امریکی ایوان بالا کے پہلے مسلمان رکن ہونگے۔ گارڈین کے مطابق امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک سینیٹ امیدوار عبدالسید کی حمایت کا اعلان کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ذاتی اور خاندانی مفادات کے لیے اقتدار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ اوباما نے کہا کہ عبدالسید سیاست سے دولت کا اثر کم کرکے عوام کی جیب میں پیسہ ڈالنے اور معیاری و سستے علاج کی سہولت ہر امریکی تک پہنچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔




