سعودی عرب، بجلی اور پانی کے نرخوں میں تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے 500 ریال اضافی امداد
ریاض (شاہد نعیم)سعودی عرب میں بجلی اور پانی کے نرخوں میں تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے 500ریال اضافی امداد کا اعلان ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کی بنیاد پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے۔ سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں، پنشنرز اور سوشل انشورنس نظام کے تحت آنے والے فوت شدہ ملازمین یا پنشنرز کے اہل خانہ کے لیے ماہانہ الاؤنس میں 500 ریال کا اضافہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




