صحت سے متعلق خبروں پر نوازشریف کو موقف بھی آگیا

صحت سے متعلق خبروں پر نوازشریف کو موقف بھی آگیا

لندن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ( ن)کے  صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف   نے کہا  کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم   نے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں ، پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں اور لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

یادرہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ ہورہے ہیں اور صحت کی وجہ سے انہوں نے لندن میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں