ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری

ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

پنجاب میں ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ڈرینز کی بحالی اور اصلاحات کا ایک جامع منصوبہ زیر بحث آیا۔

اجلاس میں پنجاب ڈرین ایکٹ اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر عملدرآمد کی سخت ہدایت دی گئی ہے جبکہ آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ہڈیارہ ڈرین سمیت تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی و صحت عامہ کا تحفظ حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، ماحولیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور انڈسٹریز کا اشتراک محفوظ ماحول یقینی بنائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں