پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا، وہی پرانا جھوٹ، ڈرامہ، نان اسٹاپ واویلا ہے: مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا، وہی پرانا جھوٹ، ڈرامہ، نان اسٹاپ واویلا ہے: مریم اورنگزیب
مریم اورنگ زیب—فائل فوٹو
مریم اورنگ زیب—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا اسکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان اسٹاپ واویلا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیختے چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کر دینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں، ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے نہ شرمندگی کا احساس۔ 

سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کچھ بچا ہے تو بس وہی نان اسٹاپ پروپیگنڈا بچا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں