بلاول بھٹو نے نیو یارک پہنچتے ہی اپنا پیغام شیئر کردیا

بلاول بھٹو نے نیو یارک پہنچتے ہی اپنا پیغام شیئر کردیا
بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹو
بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے نیو یارک پہنچ گئے، جہاں سے انہوں نے اپنا پیغام بھی شیئر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نیو یارک پہنچ گیا ہوں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں دنیا کو بتانے آیا ہوں کہ ہم کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں، ان کا حق خود اداریت کوئی چھین نہیں سکتا، پانی ہماری زندگی ہے، اس پر زبردستی قبول نہیں، سندھو پر حملہ نامنظور۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں، لیکن کسی کو بھی اس بہانے ہماری سرحدوں کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عزت اور برابری کے ساتھ یہ ہمارا واضح پیغام ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں