امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے گا: سرفراز بگٹی

امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے گا: سرفراز بگٹی
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، بلوچستان کے عوام کے تحفظ کےلیے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کے سہولت کار چاہے اندرونی ہوں یا بیرونی، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر تعاقب کریں گے، ریاستی اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کےلیے واضح پیغام ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں