فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات اسمگلر ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات اسمگلر ہلاک
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے کوٹلی گل محمد میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور منشیات اسمگلرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 منشیات اسمگلر مارے گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ  فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق اور خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مارے گئے منشیات اسمگلروں کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور کی ٹیم شیخوپورہ سے ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان شیخوپورہ سے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوئے تھے، ہلاک ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں