آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر

آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر کا کہنا ہے کہ قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زلزلہ آیا تھا جس سے بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈی ٹوٹ گئی۔ قیدیوں نے جیل سے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ ہجوم کو کنٹرول کیا جاسکے، قیدیوں کے پتے موجود ہیں، اہلخانہ کو چاہیے انہیں واپس بھیجیں۔ 

قاضی نظیر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا، غفلت ہے، جب ہی واقعہ رونما ہوا، انکوائری کی جائے گی، یہ ایک قدرتی آفت تھی، کہیں بھی یہ واقعہ ہوسکتا تھا۔ امید ہے کہ آج رات تک آدھے سے زیادہ قیدی پکڑ لیں گے۔ واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی بنا رہے ہیں۔

آئی جی جیل سندھ نے یہ بھی بتایا کہ بن قاسم ٹاؤن میں ساڑھے 8 سو ایکڑ کی جگہ دیکھ لی ہے، بن قاسم ٹاؤن میں نئی جیل بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں