طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا خط پہنچایا

طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا خط پہنچایا
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کے لیے خط سرگئی لاروف کے حوالے کیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کا بہاؤ روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔

روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی، روابط بڑھانے اور تجارت پر بھی بات چیت ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں