خاتون افسر کیخلاف دہری ملازمت اور مالی دھوکا دہی پر مقدمہ درج

خاتون افسر کیخلاف دہری ملازمت اور مالی دھوکا دہی پر مقدمہ درج
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے خاتون افسر کے خلاف دہری ملازمت اور مالی دھوکا دینے پر مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق خاتون افسر حاجرہ سرور کے پاس بیک وقت الگ الگ ڈپارٹمنٹ میں 2 عہدے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حاجرہ سرور افغان مہاجرین کمشنریٹ خیبر پختونخوا میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، حاجرہ سرور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ بھی ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمہ نے2001ء سے2008ء اور 2017ء سے اب تک مالی فوائد حاصل کیے، ملزمہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمہ برطانیہ فرار ہو گئیں ہیں، وطن واپسی پر فوری گرفتاری ہو گی، ملزمہ کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنےکی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں