گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد، شوہر زخمی

گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد، شوہر زخمی
سرجانی ٹاؤن: گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد، شوہر زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کریمی چوک کے قریب واقع گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر سے مرد کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش گلا کٹی ہے جبکہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شوہر کا بھی گلا کٹا ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے گھر سے لڑائی کی آوازیں سنی تھیں، گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑا لگتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں