حکومت بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ زبردستی نہیں کرا سکتی: جسٹس ریٹائرڈ وجیہ

حکومت بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ زبردستی نہیں کرا سکتی: جسٹس ریٹائرڈ وجیہ
جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین—فائل فوٹو
جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین—فائل فوٹو

عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کا کہنا ہے کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ زبردستی نہیں کرا سکتی۔

کراچی سے جاری بیان میں عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نیا میثاقِ جمہوریت ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پہلے پی ٹی آئی میں شامل تھے، جہاں اختلافات کے بعد ان کی تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی تھی، اختلافات بڑھنے کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد جسٹس وجییہ نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی بنیاد رکھی، جہاں اس کی سربراہی کا تنازع پیدا ہو گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اس تنازع کے حوالے سے درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کو عام لوگ اتحاد پارٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں