بلاول بھٹو نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا رافیل جیساحشر کیا: وقار مہدی

بلاول بھٹو نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا رافیل جیساحشر کیا: وقار مہدی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا وہی حشر کیا جو پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کا کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سحر انگیز شخصیت سفارتی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، انہوں نے مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کے موقف کو اُجاگر کیا۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں بھارت کی پراکسی وار کو بھی بےنقاب کردیا۔

وقار مہدی نے کہا کہ بلاول بھٹو اب صرف پاکستان نہیں، عالمی سطح پر بھی تسلیم شدہ لیڈر ہیں، بلاول بھٹو کی عالمی پذیرائی جمہوریت کی کامیابی اور پاکستان کی فتح ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں