عید الاضحیٰ پر درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری

عید الاضحیٰ پر درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں عید الاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت میں متوقع اضافے کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

ریلیف کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیشِ نظر الرٹ رہیں۔ 

ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں