مریم نواز آٹا، پیاز اور سبزی کی قیمت کم کرنے ہی آئی ہیں، عظمیٰ بخاری

مریم نواز آٹا، پیاز اور سبزی کی قیمت کم کرنے ہی آئی ہیں، عظمیٰ بخاری
مریم نواز آٹا، پیاز اور سبزی کی قیمت کم کرنے ہی آئی ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ پر سبز مسالہ جات سستے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے پہلے کبھی کسی وزیراعلیٰ پنجاب نے دن رات کی محنت سے قیمتیں بڑھنے نہیں دی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی، اس کو گڈ گورنس اور عوامی حکومت کہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی اور صوبے میں اس ایشو پر کوئی اجلاس یا کوشش کبھی سنی ہے کسی نے؟ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے ہی آئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں