وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟

وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،  وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس دوران ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وزیراعظم نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اور تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک دی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید ادا کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں