امید ہے بجٹ میں ریلیف ملے گا اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے:خالد مقبول صدیقی

امید ہے بجٹ میں ریلیف ملے گا اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے:خالد مقبول صدیقی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 سربراہ متحدہ قوم موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے بجٹ میں ریلیف ملے گا اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اہم ترین فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس وقت ایوان کو عوام کا نمائندہ ہونا چاہیے، خاندانوں کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے پڑوسی ملک کے خلاف ہمیں بڑی کامیابیاں ملیں، ایم کیو ایم کی پوری سیاست کا نقطہ آغاز اور اختتام جمہوریت ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہے، کچے میں اب مغوی نہ ہونے کے برابر ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں