گھر میں سوئے 3 افراد کا قتل

گھر میں سوئے 3 افراد کا قتل
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ کر کے گھر میں سوئے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ مقتولین میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

سی پی او خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،

پولیس کے مطابق پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں