فضل الہٰی نے پشاور کے تمام فیڈرز زبردستی آن کردیے، سسٹم اوور لوڈ، سپلائی معطل

فضل الہٰی نے پشاور کے تمام فیڈرز زبردستی آن کردیے، سسٹم اوور لوڈ، سپلائی معطل
فضل الہٰی نے پشاور کے تمام فیڈرز زبردستی آن کردیے، سسٹم اوور لوڈ، سپلائی معطل

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الہٰی نے زبردستی تمام فیڈرز آن کردیے، جس کے بعد سسٹم اوور لوڈ ہونے سے سپلائی معطل ہوگئی۔

ترجمان پیسکو کے مطابق ایم پی اے فضل الہٰی زبردستی پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھسے اور تمام فیڈرز آن کردیے۔

ترجمان کے مطابق ایم پی اے کی طرف سے زبردستی آن کرائے گئے فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں، فضل الہٰی کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوری کی کثرت اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ان فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ کی جاتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں