سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور، ذرائع

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور، ذرائع
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تجاویز پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیرِ غور تھی۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 3 بجے وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری دے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں