عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ

عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ
عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی سامنے آئی ہے۔

عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد گولڈ مارکیٹ کھلتے ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیو لرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 230 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 61 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 339 ڈالر ہوچکی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں