بجٹ کس سوچ سے بنایا گیا وہ سمجھ نہیں آرہی، زبیر موتی والا

بجٹ کس سوچ سے بنایا گیا وہ سمجھ نہیں آرہی، زبیر موتی والا
بجٹ کس سوچ سے بنایا گیا وہ سمجھ نہیں آرہی، زبیر موتی والا

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ 26-2025ء پیش کیے جانے کے بعد ردعمل دیا ہے۔

پوسٹ بجٹ کانفرنس میں زبیر موتی والا نے کہا کہ بجٹ کس سوچ کے ساتھ بنایا گیا، وہ سمجھ نہیں آرہی ہے، حقیقی بجٹ دستاویز سے سامنے آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 26-2025ء کی بجٹ تجاویز کیموفلاج ہیں، ٹیکس ہدف معاشی نمو نہ ہونے کے سبب پورا نہیں ہوا۔

زبیر موتی والا نے یہ بھی کہا کہ اس سال نمو بڑھانے کی کیا تجویز ہے نظر نہیں آرہی، ای ایس ایف اچھی اسکیم تھی، اس پر بھی ٹیکس لگا دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیدواری لاگت کی بات نہیں ہوئی، برآمدات صنعت کو بڑھانی ہے اس کا ذکر نہیں کیا، بجلی کے ریٹ کم کیے ہیں لیکن صنعت گیس پر چلتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں