وفاقی بجٹ عوام دشمن اور معاشی حقائق سے لاعلمی کا عکاس ہے: ظاہر شاہ طورو

وفاقی بجٹ عوام دشمن اور معاشی حقائق سے لاعلمی کا عکاس ہے: ظاہر شاہ طورو
ظاہر شاہ طورو — فائل فوٹو
ظاہر شاہ طورو — فائل فوٹو

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن اور معاشی حقائق سے لاعلمی کا عکاس ہے۔

پشاور میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق کو نہ عوام کے مسائل کا ادراک ہے، نہ صوبوں کے آئینی حقوق کی پرواہ۔ بجٹ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حقوق پر کھلا ڈاکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے مالیاتی حصے میں کمی کر کے وفاق کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟ تیل پر کاربن ٹیکس لگانے سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِ خوراک کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ مسترد کرتے ہیں، وفاق اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں