وزیراعظم شہباز شریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

وزیراعظم شہباز شریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے: دفتر خارجہ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 12 جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی یو اے ای جائے گا، یہ دورہ پاک یو اے ای گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران شامل ہوں گے، وزیراعظم کی اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای نئی جہتوں میں اشتراک کے خواہاں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں