ہفتہ گزر جانے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا

ہفتہ گزر جانے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا، مغوی کی عدم بازیابی نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔

لیویز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نور زئی کو 7 روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے، اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔

لیویز کا کہنا ہے کہ ان کے اہلخانہ نے حکومت سے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اے سی حنیف نور زئی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اے سی کی بازیابی کے لیے انتظامی، سیاسی اور قبائلی اثر و رسوخ بھی استعمال کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو کوئٹہ آتے ہوئے 4جون کو اغوا کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں