چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہ ساڑھے 21 لاکھ کیوں کی؟ وزیر خزانہ نے جواب دیدیا

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہ ساڑھے 21 لاکھ کیوں کی؟ وزیر خزانہ نے جواب دیدیا
چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہ ساڑھے 21 لاکھ کیوں کی؟ وزیر خزانہ نے جواب دیدیا

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کی وجہ بتادی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ اضافے کے بعد ساڑھے 21 لاکھ روپے کرنے کے سوال پر جواب دیا۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ کرنے کی وجہ 9 سال سے اضافہ نہ ہونا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ آخری بار کابینہ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ 2016ء میں ہوا تھا، ہر سال 6 فیصد اوسط کی شرح سے مہنگائی ہوئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ اگر تنخواہ میں ہر سال اضافہ ہوتا رہتا تو یکدم زیادہ اضافے کی بات نہ ہوتی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں