سندھ میں بیٹھے متکبر لوگ اہل سندھ پر رحم کھائیں، عظمیٰ بخاری

سندھ میں بیٹھے متکبر لوگ اہل سندھ پر رحم کھائیں، عظمیٰ بخاری
سندھ میں بیٹھے متکبر لوگ اہل سندھ پر رحم کھائیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو اہل سندھ کے حال پر رحم کھانا چاہیے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کے بیان ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے لوگ بھی مریم نواز کے طرز حکومت کے دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئیں، جن سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ تکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو ایک صوبے میں مسلسل اقتدار میں ہیں اور کارکردگی زیرو ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں