ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار

ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار
کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار

کراچی میں کیماڑی جیکسن سے پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے ایک اور قیدی کو گرفتار کر لیا۔

جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزا یافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سزا یافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ملیر جیل گیا تھا۔

مفرور قیدی کی شناخت سلمان ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار مفرور قیدی کو ملیر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں