علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم

علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاہور کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا لاہور میں احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے کا بھی حکم دیا۔

یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 2 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا، دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں