مصر میں ٹریفک حادثہ، تین کم عمر مزدوروں سمیت 19 ہلاک

مصر میں ٹریفک حادثہ، تین کم عمر مزدوروں سمیت 19 ہلاک
مصر میں ٹریفک حادثہ، تین کم عمر مزدوروں سمیت 19 ہلاک

قاہرہ(نیوز ڈیسک) مصر میں مزدوروں کو لے جانے والی منی بس سے ٹرک ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں دو 14 سالہ لڑکیاں بھی شامل تھیں، یہ سب اپنے کام کی جگہ جا رہے تھے۔مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ دریائے نیل کے ڈیلٹا علاقے میں واقع شہر اشمون کی ایک علاقائی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب مزدور اپنے کام پر جا رہے تھے۔ یہ شہر دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع ہے،روزنامہ “الاہرام” کی جانب سے شائع کی گئی فہرست کے مطابق، زیادہ تر مزدور نو عمر تھے، جن میں دو کی عمریں صرف 14 سال تھیں۔ مصری میڈیا نے حادثے کے متاثرین کو ’’اپنے روزی روٹی کے شہداء‘‘ کا لقب دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں