سرجانی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑا، ملزم نے سابقہ بیوی کی بڑی بہن کو قتل کردیا

سرجانی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑا، ملزم نے سابقہ بیوی کی بڑی بہن کو قتل کردیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں گھر میں جھگڑے کے دوران پیش آیا جہاں سندس نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی چھوٹی بہن سحر نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر شارق سے خلع لی ہوئی ہے، شارق اپنی بہن اور 2 بھائیوں علی اور عارف کے ہمراہ آیا اور میری بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی جس پر ہم نے انہیں روکا تو شارق کے بھائی عارف نے فائرنگ کردی۔

مقتولہ کی بہن نے مزید بتایا کہ گولی میری بڑی بہن سندس کو لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں