جج کی گاڑی جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10، 10 سال قید

جج کی گاڑی جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10، 10 سال قید
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد—فائل فوٹوز
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد—فائل فوٹوز

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔

اسی مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسی کیس میں خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو بری کر دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں