کل صبح 11 سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار

کل صبح 11 سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں کل صبح 11 سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 129.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں 72.2 اور کورنگی میں 70.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 میں 70، گلشن حدید میں69، پی اے ایف فیصل بیس پر 55، ناظم آباد میں 54، کیماڑی میں 52 ،سعدی ٹاؤن میں 51.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گلشن معمار میں 47.9، اورنگی ٹاؤن میں 47.2، ایئرپورٹ پر 46.7، ایم نائن پر 45، یونیورسٹی روڈ پر 44.4، پی اے ایف مسرور بیس پر41 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر سب سے کم 29.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شہر میں ہونے والی بارشوں کا پانی اب بھی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہے جبکہ پہلے سے کئی خراب سڑکوں کا حال بھی مزید بدتر ہوگیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں