اسائلم کیلئے سری لنکا جانے والے 3 افراد آف لوڈ

اسائلم کیلئے سری لنکا جانے والے 3 افراد آف لوڈ
کراچی: اسائلم کیلئے سری لنکا جانے والے 3 افراد آف لوڈ

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسائلم کے لئے سری لنکا جانے والے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے خاندان کے تین افراد کو آف لوڈ کردیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزٹ ویزا پر اسائلم حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کراچی ایئرپورٹ پر بہالپور سے تعلق رکھنے والے خاندان کے تین افراد کو آف لوڈ کردیا گیا۔

فیملی سری لنکا جانے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچی، امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا، مسافروں کے پاس نہ ہوٹل بکنگ تھی اور نہ ہی مناسب مالی وسائل۔ 

مسافرخاتون رخسانہ کا شوہر پانچ سال سے سری لنکا میں مقیم ہے، رخسانہ کے شوہر نے اقوام متحدہ کے تحت سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے، مسافروں نے سری لنکا جا کر اسائلم حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں