وزیراعظم  شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے استقبال کیا 

وزیراعظم  شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے استقبال کیا 

جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔

” جنگ ” کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے، روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔ 

دونوں رہنما تجارت اور کلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کریں گے، دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال بھی ہوگا۔

دورے سے تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی، دورہ دو طرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی بھی راہ ہموار کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں